اداکار ہارون شاہد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا غلیظ ترین سچ بے نقاب کردیا

معروف اداکار و گلوکار ہارون شاہد نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا غلیظ ترین سچ بے نقاب کردیا ہے۔

ہارون شاہد نے ٹوئٹر پر جاری پیغامات کے ایک سلسلے میں کچھ لوگوں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے لکھا، افسوس کی بات یہ ہے کہ ہماری صنعت میں کچھ “سستے” ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ وہ ذاتی تفصیلات کہ وہ کس کے ساتھ تعلقات میں ہیں یا وہ کیسے جنسی جانور ہیں، بتا کر مجھ سے دوستی کر سکیں گے، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ میں ان سب چیزوں کو اچھا سمجھتا ہوں۔

ہارون شاہد نے مزید سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا، ایسے لوگوں کے لیے بہترین جواب ہے کہ مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

ہارون شاہد نے طنزیہ انداز میں لکھا، عجیب لوگ ہیں، آپ کو دو دفع بھی ٹی وی پر نہیں دیکھا اورآپ کی اندرونی کہانیاں زیادہ تر آپ کی ذہنی اخترا معلوم ہوتی ہیں۔

مداح نے سوال کیا کہ، پاکستانی انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ موجود ہیں۔ جس پر ہارون نے جواب دیا کہ، مجھے اس کا علم نہیں اور نہ ہی میں جاننا چاہتا ہوں اور آپ کو بھی اس بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *