شرح سود میں 1.25 فیصد مزید اضافہ، 15 فیصد ہوگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام گورنر گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس کے دوران اگلے دو ماہ کے لیے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے شرح سود 15 فیصد مقرر کردی۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان مہنگائی کے حوالے سے مشکل مرحلے سے گزر رہا ہے، شرح سود نہ بڑھاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ سال شرح نمو 3 سے 4 فیصد کے درمیان ہوگی۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *