کراچی میں عید کے تینوں دن ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں عید کے تینوں دن بارش برسنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں عید کے تینوں دن بھی بارش کا امکان ہے جبکہ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 تا 12 جولائی شہر میں درمیانی تا ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آج دوپہر 2 بجے کے بعد شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار اسپیل ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہے گا البتہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خدشات بھی ہیں۔

دوسری جانب آج بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی علاقے کچھ پر ہے جسکی وجہ سے مون سون ہواؤں میں شدت آئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *