مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے مئی 2022 کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اتھارٹی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سی پی پی اے جی نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس کی اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔ مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے جولائی میں زیادہ چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف جولائی کے ماہ کے بلوں پر ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *