ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںمعروف بھارتی اداکار گرفتار،2سال قید کی سزا

معروف بھارتی اداکار گرفتار،2سال قید کی سزا

بھارت کے معروف اداکار او ر سیاست دان راج ببر کو 26 سال پرانے کیس میں 2 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اداکار اور سیاست دان راج ببر کو لکھنؤ کی ایک ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے 1996 کے ایک کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔
راج ببر، جو اس وقت سماج وادی پارٹی کے رہنما تھے، پر ایک سرکاری افسر پر حملہ کرنے کا الزام تھا جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جیل کی سزا کے ساتھ ساتھ اداکار پر 8500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اداکار کو عدالت میں موجود تھے جب انہیں سرکاری فرائض میں مداخلت کرنے پر دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ واقعہ مئی 1996 میں پیش آیا جب اداکار سے سیاست دان بنے وہ لکھنؤ سے ملائم سنگھ یادو کی قیادت والی پارٹی کے لیے الیکشن لڑ رہے تھے۔

واضح رہے کہ 2 مئی 1996 کو پولنگ آفیسر شری کرشن سنگھ رانا کے ذریعہ راج ببر اور پارٹی کے چند دیگر افراد کے خلاف سرکاری شکایت درج کروائی گئی جس نے الزام لگایا تھا کہ اداکار اور ان کے ساتھیوں نے پولنگ بوتھ میں گھس کر افسران پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا