وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیرِ اعظم سے ملاقات

اسلام آباد () وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان،عبد القدوس بزنجو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی.

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی. ملاقات میں صوبہ بلوچستان کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا.

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو طلب کر لیا

وزیرِاعظم نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی . وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے .

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *