قومی اسمبلی کی کمیٹی نے سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو طلب کر لیا

اسلام آباد ۔()قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی طلبی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا۔

قائمہ کمیٹی کی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:آخری خطبہ حج کے اہم نکات

یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس کے چھاپہ کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *