ایران میں بنا حجاب خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند

ایران میں بنا حجاب خواتین گاہکوں کی وجہ سے تین کیفے بند

تہران: ایران کے شہر قُم میں بنا حجاب آنے والی خواتین گاہکوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی وجہ سے حکام نے تین کافی کیفے بند کر دیئے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق قُم شہر میں 3 کافی شاپس کو متعدد خلاف ورزیوں کی بناء پر بند کیا گیا ہے، ان خلاف ورزیوں میں خواتین گاہکوں کے بنا حجاب آنے سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔

بیان کے مطابق قانونی کارروائی سے قبل کیفے مالکان کو پولیس کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے بعد عورتوں کیلئے پردہ کرنا لازم قرار دیا گیا تھا، حال ہی میں حکومت کی جانب سے حجاب نہ کرنے والی خواتین کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *