نیند خراب کرنے پر 8 سالہ بیٹے پر تشدد کرنے والا سنگدل باپ گرفتار

ملزم نے بیٹے کی آواز سے نیند خراب ہونے پر 8 سالہ اسد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

کراچی میں اورنگی ٹاون کے علاقے پاکستان بازار میں باپ کے 8 سالہ معصوم بیٹے پر ظالمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے سنگدل باپ اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جلاد نما باپ کو تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کرلیا، ملزم اسماعیل کو اورنگی ٹاون کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اسماعیل گرفتاری کے خوف سے کسی نامعلوم جگہ پر چھپا ہوا تھا۔

پولیس کی خصوصی ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع ویسٹ پولیس نے 8 سالہ معصوم بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 555/2022 بجرم دفعہ 328A/506 تھانہ پاکستان بازار میں درج کروایا تھا۔

ملزم اسماعیل ولد ابراہیم متاثرہ بچے کا والد ہے اور مدعی مقدمہ کا شوہر ہے، ملزم نے بیٹے کی آواز سے نیند خراب ہونے پر 8 سالہ اسد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس پی اورنگی ڈویژن کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرکے ملزم اسماعیل ولد ابراہیم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *