اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن اقامہ مل گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کا گولڈن اقامہ مل گیا ہے۔

اقرا عزیزاور یاسر حسین اپنی زندگی کے واقعات کو آن اور آف شیئر کرتے رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں۔
اپنے مصروف کام کے شیڈول سے وقفہ لینے کے بعد ،جوڑے نے دبئی میں چھٹیاں منانے کا فیصلہ کیا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام کے مطابق، گولڈن اقامہ ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی مشہور شخصیات کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔


گولڈن اقامے کا اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا،اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا بھی کیا۔
اقرا عزیز کو ڈرامہ سیریل’سنو چندا‘ میں جیا کا کردار ادا کرنے پڑ بڑے پیمانے پر پہچانا جاتا ہے جس کی بدولت انہوں نے کئی ایوارڈز جیتے جبکہ یاسر حسین کو ڈراموں اور فلموں دونوں میں اپنے مزاحیہ کرداروں کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *