پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے 5 امیدوار کامیاب

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی تین خواتین اور دو اقلیتی ممبران کے نوٹیفکیشن جاری کیے جس کے مطابق پی ٹی آئی کی بتول جنجوعہ،سائرہ رضا اورفوزیہ عباس نسیم پنجاب اسمبلی کی رکن بن گئیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے حبقوق رفیق بابو اور سیمیول یعقوب بھی اقلیتی نشستوں پر پنجاب اسمبلی کے رکن بن گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے منحرف ہونے والے 25 اراکین کی عدالت نے رکنیت معطل کی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں پر نئے اراکین کے انتخاب کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے بھی مخصوص نشستوں پر اراکین کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *