محمد رضوان کی ڈربی شائر کیخلاف سنچری ’پرفارمنس آف دی منتھ‘ کیلئے نامزد

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ڈربی شائر کے خلاف سنچری ’پرفارمنس آف دی منتھ‘ کے لیے نامزد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سسیکس کاؤنٹی کی جانب سے ماہ جون کی ’پرفارمنس آف دی منتھ‘ کے لیے چار بہترین پرفارمنسز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
You have 24 hours to make your decision. 💫 #GOSBTS
— Sussex Cricket (@SussexCCC) July 6, 2022
پرفارمنسز میں عبید مکوئے کی سمرسیٹ کے خلاف 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں، اولی کارٹر کی گلیمورگن کے خلاف 185 رنز کی اننگز، محمد رضوان کی ڈربی شائر کے خلاف 130 رنز کی اننگز اور علی اورکی ڈربی شائر کے خلاف 141 رنز کی اننگز شامل ہیں۔
It's time to vote for June's Performance of the Month. 📈 🌟 pic.twitter.com/9SdqFKAiAv
— Sussex Cricket (@SussexCCC) July 6, 2022
واضح رہے کہ محمد رضوان نے اس میچ کی دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری اسکور کرکے سسیکس کی جیت میں اہم کردار کیا تھا۔
دوسری جانب ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے شان مسعود نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دوسری مرتبہ ’پلیئر آف دی منتھ ‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل وہ اپریل میں بھی یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔