کراچی میں آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان

شہر قائد میں آج بھی ابر رحمت برسنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں 16 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ دن میں ہوا 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، حبس کی کیفیت فلحال برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے احسن اقدام کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران اگر کسی شہری کی گاڑی یا موٹر سائیکل کا پیٹرول ختم ہوگیا وہ ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر کال کرکے مدد طلب کر سکتا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *