عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

عالمی منڈی میں برطانوی کروڈ آئل (برینٹ) کی قیمت 6.65 ڈالر فی بیرل یعنی 5.59 فیصد کم ہوکر 106.85 ڈالر پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 5.65 ڈالر یعنی 5.2 فیصد کم ہوکر 102.78 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

دوسری جانب مالیاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے اختتام تک 65 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقعات ہیں۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *