آج کہاں کتنی بارش ہوئی ؟ محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے پہلے اسپیل میں بارش کے اعدادو شمار جاری کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر کا موسم ایک بار پھر سے خوشگوار ہوگیا ہے، آج دوپہر 12 سے شام 5 تک کہاں کتنی بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بیس فیصل پر 11، ڈی ایچ اے 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ اولڈ ایئر پورٹ 6.2 ،ناظم آباد 6،اورنگی ٹاؤن 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جناح ٹرمینل 3.6 ، یونیورسٹی روڈ 0.5 ،سعدی ٹاؤن 0.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شام تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *