کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟

محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے پہلے اسپیل میں بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے گئے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں کہاں کتنی بارش ہوئی ، اعدادوشمار جاری کردیئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی میں 23.2 ملی میٹر ہوئی اور گلشن معمار میں21.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ نارتھ کراچی میں 9 ملی میٹر، سعدی ٹاون میں 2.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اب تک سب سے کم بارش جناح ٹرمینل، نارتھ کراچی، ناظم اباد، یونیورسٹی روڈ میں صرف ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ قائد آباد ، مسرور بیس ، شاہراہ فیصل اور اورنگی ٹاؤن میں وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *