عمران خان کا 35 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ جو ان سے پہلے کوئی اور پاکستانی نہ کرسکا

سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے آج کے دن 35 سال قبل ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا جو ان سے پہلے کوئی پاکستانی نہ کرسکا تھا۔
35 سال قبل آج کے دن یعنی 4 جولائی کوعمران خان ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔
ان کے اس عظیم اعزاز کی یادیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
عمران خان نے انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جیک رچرڈز کی وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
اس میچ میں عمران خان نے پہلی اننگز میں 37 رنز کے عوض 3 اور دوسری اننگز میں 40 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
🗓️ #OnThisDay in 1987, Imran Khan became the first Pakistan bowler to take 300 Test wickets when he dismissed Englishman Jack Richards in the Leeds Test 👏
Scorecard: https://t.co/swBMs8h8Xn pic.twitter.com/Ken3upfP16
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 4, 2022
واضح رہے کہ عمران خان نے پاکستان کی جانب سے 88 ٹیسٹ میچز میں 362 اور 175 ون ڈے میچز میں 182 وکٹیں حاصل کیں۔
ان ہی کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔