وزیراعلیٰ پنجاب کا100یونٹ استعمال کرنے والوں کومفت بجلی دینے کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کومفت بجلی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ100یونٹ کے گھر یلوصارفین کو فری بجلی فراہم کریں گے، مفت بجلی منصوبے کیلئے100ارب روپے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 یونٹ گھریلو صارفین کا بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی، گزشتہ6ماہ سے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں، اگست کے بلوں سے خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کریں گے، صحت کارڈ کو انصاف کارڈ بنا دیا گیا، آج غریب آدمی صحت کارڈ لے کر جاتا ہے تو دوائیاں نہیں ملتیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صحت کارڈ ہوتے ہوئے اپنی جیب سے دوائیاں خریدنی پڑتی ہیں، دن رات محنت کر کے لوکل باڈیز کا قانون منظور کرایا، ڈونلڈ کوکل تک غدار کہنے والے آج معافی مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا کھیل تماشہ ہو رہا ہے، ریاست مدینہ میں گھڑیوں کی لائن لگ گئی، دوست ممالک سے کروڑوں کی گھڑیاں لے کر پیسے جیب میں ڈال لیے، صوبے میں60 کروڑ کے پلاٹ پر چند کوڑیوں کے بھاؤ قبضہ کیا، اس کمپنی کی سی ای او فرح خان ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *