کراچی میں بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

کراچی میں بارش کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ایر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی شام 7 بجے کی پرواز پی ایف 125 موسم کی خرابی سے 25 منٹ تاخیر کا شکار رہی جبکہ ایر سیال کی کراچی سے لاہور کی پرواز پی ایف 145 موسم کے باعث 45 تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے پشاور کی شام 7:30 بجے کی پرواز پی کے 350 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 9 بجے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی رات 8 بجے کی پرواز پی کے 370 ایک گھنٹہ تاخیر سے 9 بجے روانہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی کراچی سے مسقط کی رات 10 بجے کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے رات 12:35 بجے شیڈول کر دی گئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے ملتان اور ملتان سے کراچی آنے والی پروازیں 6 گھٹنے تاخیر کا شکار رہیں۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *