ڈنمارک کے ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں شاپنگ مال پر اندھا دھند فائرنگ کا دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کوپن ہیگن کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں مسلح شخص نے داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد ، ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سوشل میڈیا پر وائرل فوٹیجز میں جائے وقوعہ کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے جہاں لوگوں میں بھگدڑ مچی ہوئی ہے اور خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا

۔واقعے سے متعلق کوپن ہیگن پولیس کے سربراہ سورین تھامسن نے بتایا کہ ایک بائیس سالہ نوجوان کو حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مقصد واضح نہیں، لیکن یہ ’دہشت گردی کی کارروائی‘ ہو سکتی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *