فیصل آباد ، ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

فیصل آباد: پولیس کے مطابق منیر آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سلمٰی بی بی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ کارڈیا لوجی اسپتال میں چیک اپ کروانے اور دوائی لینے گئی تھی۔

مزید پڑھیں:سمندر میں خطرناک شارک کے حملے سے 2 خواتین ہلاک

خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور پھر ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کا بتا کر ہسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں پولیس کے مطابق تاحال ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردی گئی ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *