سمندر میں خطرناک شارک کے حملے سے 2 خواتین ہلاک

قاہرہ : سمندر میں تیراکی کرنے والی دو خواتین کو خطرناک شارک نے چبا ڈالا، حکام نے علاقے کے تمام ساحلوں کو عوام کیلئے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ایک ریزورٹ ٹاؤن میں شارک کے ایک حملے میں دو خواتین ہلاک ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ کے انعقاد کا فیصلہ

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ الغردقہ کے جنوب میں ساحلی علاقے میں دو خواتین پر تیراکی کے دوران ایک شارک نے حملہ کیا جس سے نتیجے میں دونوں ہلاک ہوگئیں۔

بیان میں ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی لیکن بحیرہ احمر کے گورنرعمرو حنفی نے اس علاقے کے تمام ساحلوں کو تین دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا تھا جب ایک آسٹریا کی خاتون سیاح کا بایاں بازو بظاہر شارک کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *