سندھ حکومت کا کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی ()چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ دسمبر میں کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ ہوگی جس میں عالمی سطح کے ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

یہ بات انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلا سعید احمد منگریجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکریٹری اسپورٹس اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:حج اكبر كی كیا حیثیت ہے؟

اجلاس میں بتایا گیا کے کراچی شہر دسمبر میں میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا جو فریئر ہال سے شروع ہوکر ٹاور، آئے آئے چندریگر روڈ، مزار قائد سے صدر اور فریئر ہال اور کلفٹن میں 3 تلوار پر اختتام پذیر ہوگی، اس دوڑ کے ملکی اور عالمی شرکاء شہر کے مختلف علاقوں سے گزریں گے جہاں پر شہر کے خوبصورت مقامات، بلڈنگ اور آرکیٹیکچر سے واقف ہونگے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کی صدارت میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی میراتھن دوڑ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:کپل شرما کیخلاف امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر

انہوں نے مزید کہا کے یہ میراتھن دوڑ عالمی سطح کی دوڑ ہوگی جس کا سرٹیفیکیٹ آسٹریلیا کا میراتھن کا ادارا دے گا اور دوڑ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفیکیٹ اور انعام بھی دیا جائے گا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *