سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے میتھیوز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کے ریپڈ ٹیسٹ میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہےکہ انجیلو میتھیوز کا ٹیسٹ طبیعت ناساز ہونے پر کیا گیا اور کورونا مثبت آنے پر انہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

سری لنکن بورڈ کے مطابق اوشادا فرنینڈو کو کووڈ ری پلیسمنٹ کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ گال میں جاری ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *