کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل آج شام یا رات سےشروع ہوسکتا ہے جس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ 3 اور 4 جولائی کو شہر میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ بارش سے قبل آندھی کا امکان ہے اور اس دوران 81 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 جولائی دوران مون سون سسٹم ملک پر اثر انداز ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *