علی ظفر نے اپنے پہلے پیار کا نام بتادیا

پاکستان کے مشہور گلوکاراور اداکار علی ظفر نے اپنے بچپن کی کرش کا نام بتا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بالی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ مدھوری ڈکسٹ کو علی ظفر کے گانے پر گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو گلوکار علی ظفر نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ ’مدھوری کسی وجہ سے ملکہ ہیں‘۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اداکارہ ان کے بچپن کی کرش ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

اس سے قبل علی ظفر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مشہور گانے’جھوم کے کچھ کلپس شیئر کیے‘جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

علی ظفر نے اپنا’جھوم‘ البم 2011 میں بھارت میں ریلیز کیا تھا،جس کے بعد انہوں نے حال ہی میں یہ گانا دوبارہ کیا جس نے  ایک بار پھر مداحوں کے  دلوں کو چھو لیا۔

واضح رہے کہ مدھوری ڈکسٹ 70 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *