سرفرا احمد کے قربانی کے جانور کا نام سن کر آپ حیران رہ جائیں گے

سرفراز احمد کا قربانی کا جانور تیار ہوگیا ہے جس کا نام انہوں نے ’چشمہ‘ رکھا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے قربانی کے جانور نے ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

ہر سال کی طرح امسال بھی سرفراز احمد کا قربانی کا جانور مداحوں کو محظوظ کرنے آگیا ہے جس کا نام انہوں نے چشمہ رکھا ہے جو پانچ سے چھ دنوں میں ان کے گھر پہنچ جائے گا۔

سرفراز احمد کے قربانی کے جانور کی دیکھ بھال ان کے قریبی دوست رانا عدنان کررہے ہیں جن کا  نجی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس بیل کو پورا سال کھلایا ہے تاکہ اسے اتنا بڑا بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بیل دودھ سمیت تمام ضروری اشیاء کھاتا ہے جس کی ایک گائے کو ضرورت ہوتی ہے، ہم نے اسے اپنے بچوں کی طرح پالا ہے اور اس کی دیکھ بھال کی ہے۔

قربانی کے جانور سے سرفراز احمد کی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی بہت سی کہانیاں ہیں کیونکہ سرفراز جانوروں سے محبت کرنے والا انسان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *