کراچی میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیش گوئی

عید پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2  جولائی کو آندھی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں 4 سے 5 دن مسلسل بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج سے سندھ میں داخل ہوگا اور کل 2 جولائی کو تک مون سون سسٹم شہر میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جس کے نتیجے میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کے امکانات ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 جولائی کی رات سے 5 جولائی تک سندھ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور یہ بارشیں 5 جولائی تک جاری رہ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو بھی شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے اور 8 جولائی سے مون سون کا دوسرا اسپیل بارش برسائے گا جب کہ یہ اسپیل بھی 3 سے 4 روز پر محیط ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اگر کراچی کے قریب سے گزرا تو شہر میں 60 تا 70 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے لیکن اگر یہ اسپیل کراچی کے اوپر سے گزرا تو 100 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *