اتحاد و وحدت کے پیغام کو منبر و محراب کے ذریعے فروغ دیا جائے، مفتی تقی عثمانی

کراچی ( پ ر) دارالعلوم کراچی میں شیخ الا سلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی سے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں وحدت، اتحاد، یکجہتی، مذہبی ہم آہنگی و رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا گیا اور اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ منبر ومحراب کے ذریعے ان اہم امور کے فروغ کے لیے کام کیا جائے۔ جس سے ملک کے اندرامن و استحکام پیدا ہو سکے اور ملک خوشحالی کی طر ف بڑھ سکے۔

مزید پڑھیں: قدرتی جمالیات ایک اچھی صحبت

مدارس،مساجد اور خانقاہیں اسلام کے قلعے ہیں جو ہمیشہ امن و محبت کے پیغام کو عام کرتے ہیں،ہمیں چاہیے کہ ملک پاکستان کو سود سے پاک بنانے کے لیے اپنا کردار اداکریں جو کہ ہم سب علماء کی ذمہ داری ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہیے کہ فوری طور پر مختلف مسالک کے مقتدر علماء کرام کا اجلاس بلائے اور ان تمام امور کو مشاورت سے حل کیا جائے تاکہ ملک میں پھیلنے والی سود کے حوالے سے بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

آخر میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کی رؤیت ہلال اور ملک بھرمیں مذہبی ہم آہنگی اور وحدت کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *