عمران خان ضمانتوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے مقدمات کا سامنا کریں، کیپٹن عاصم ملک

عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان ضمانتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں بلکہ دلیری سے مقدمات کا سامنا کریں۔

اگر ان کا دامن صاف ہے تو پھر ان کو ضمانتیں لینے کی کوئی ضرورت نہیں، سیاستدان تو ہر وقت مقدمات کا سامنا کرنا اور جیلوں میں جانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان اور اوپی سی پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

مزید پڑھیں:سندھ، محکمہ نے تمام ڈیٹا آن لائن کردیا

اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان سیاستدان ہیں اور سیاستدانوں کو جیلوں اور مقدمات سے ڈرنا نہیں چائیے، عمران خان کا دامن اگر کرپشن سے پاک ہے اور انہوں نے اپنے دور حکومت میں کوئی کرپشن نہیں کی اور نہ کرنے دی ہے تو پھر ان کو عدالتوں سے ضمانتیں لینے کی کیا ضرورت ہے، دیگر سیاستدانوں کی طرح عمران خان کو بھی مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے اور ضمانت لینے سے گریز کرتے ہوئے جیل جانے کے لیے بھی تیار رہنا چائیے۔

کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان کی ضمانتیں لینے سے ظاہر ہورہا ہے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے اور وہ ضرور کرپشن میں ملوث ہیں اور یہی کرپشن چھپانے کے لئے عدالتوں سے ضمانتیں مانگتے پھر رہے ہیں

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *