شام، خانہ جنگی کے دوران تین لاکھ سے زائد عام شہری جاں بحق

انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے دوران تین لاکھ سے زائد عام شہری جاں بحق ہوئے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے مطابق دس سالہ شامی خانہ جنگی میں کم از کم تین لاکھ چھ ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں، یہ تعداد گزشتہ لگائے گئے اندازوں سے زیادہ بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ یورپ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دے گا، صدر بائیڈن

ان اعداد و شمار کے مطابق خانہ جنگی کے دس برسوں میں یومیہ اسی سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ شامی خانہ جنگی میں مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں اور ان میں عام شہریوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار بنتی ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اس تازہ رپورٹ میں تصادم کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوں یا عسکریت پسندوں کی تعداد شامل نہیں ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *