امریکہ یورپ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دے گا، صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی سلامتی کی خاطر یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کو بڑھا دیا جائے گا۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ پولینڈ میں ایک مستقل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دو اضافی F-35 لڑاکا جیٹ سکواڈرن برطانیہ بھیجے گا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ایک ہندو شخص قتل، مذہبی کشیدگی میں اضافہ

جبکہ جرمنی اور اٹلی میں پہلے سے موجود ’’فضائی دفاع اور دیگر صلاحیتیوں‘‘ میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

دریں اثناء پولش صدر کے سلامتی کے مشیر نے ملک میں ففتھ امریکی آرمی ہیڈکوارٹر کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *