معروف نوجوان گلوکارہ بھرے ریسٹورنٹ میں بوڑھے شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

میکسیکو کی معروف ترین 21 سالہ گلوکارہ یرما لیڈیا کو ان کے بوڑھے شوہر نے گولی مار کر قتل کردیا۔

لیڈیا کے شوہر نے مہینوں تک انہیں طلاق دینے کی کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں ریسٹورنٹ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

یرما کو 79 سالہ شوہر جیسس ہرنینڈز نے میکسیکو سٹی میں واقع ایک جاپانی ریسٹورنٹ کے نجی کمرے میں گولی ماری۔

مذکورہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب لوک گلوکارہ مبینہ طور پر ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں۔

ملزم نے مبینہ طور پر ان کے سینے میں تین گولیاں ماریں۔

یہ بھی الزام ہے کہ جیسس اور ان کے محافظ نے پولیس کے تعاقب سے پہلے ایک لگژری کار میں جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہرنینڈز نے افسران کو رشوت دینے کی کوشش بھی کی تاکہ اسے جانے دیا جائے۔

لیڈیا نے اپریل میں ایک قانونی فرم سے طلاق کی کارروائی شروع کرنے کے بارے میں رابطہ کیا تھا جو مبینہ طور پر اس قتل کا سبب بنی۔

اس سے قبل گلوکارہ نے گھریلو زیادتی کے کئی واقعات کے بعد اپنے زخموں سے بھرے چہرے کی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

لیڈیا نے دسمبر میں پولیس میں رپورٹ بھی درج کرائی کہ اس کے شوہر نے اسے مارا پیٹا اور ایک موقع پر اسے بندوق سے دھمکی بھی دی۔

ہرنینڈز اور ان کا محافظ اتوار کو عدالت میں پیش ہوئے اور فی الحال انہیں میکسیکو سٹی کی جیل میں مقدمے سے پہلے حراست میں رکھا گیا ہے کیونکہ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *