عامر خان کا سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ

عامر خان

بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے بھارتی صوبے آسام میں آنے والے سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عطیے کی یہ رقم عامر خان نے آسام کے وزیراعلیٰ کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں جمع کروائی ہے۔

اداکار عامر خان صرف اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ سخاوت کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہیمانتا شرما نے عامر خان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ریلیف فنڈ میں سیلاب متاثرین کے لیے 25 لاکھ روپے جمع کروائے ہیں۔

دوسری جانب فلمی دنیا میں عامر خان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا میں نظر آئیں گے۔

عامرکی  فلم لال سنگھ چڈھا میں ان کے ساتھ کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتانیا بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم ’’فاریسٹ گمپ‘‘ سے ماخوذ ہے، یہ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *