پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جونیئر لیگ کے لیے مینٹورز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور پاکستان کی اعزازی شہریت رکھنے والے ڈیرن سیمی کو اس سال اکتوبر میں لاہور میں ہونے والی افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔

1975 سے 1996 تک چھ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جاوید میانداد لیگ کے مینٹور ہوں گے جبکہ  شاہد آفریدی، ڈیرن سیمی اور شعیب ملک ٹیم مینٹور ہوں گے۔

چاروں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر چھ بڑے عالمی ٹائٹل جیتے ہوئے ہیں اور 1559 انٹرنیشنل میچز میں 43057 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 992 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔

ڈیرن سیمی اور شاہد  آفریدی 2017 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی کی ٹیم  میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *