ٹیکنالوجی کا حصول ہی جدید علوم تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عہد حاضرمیں علم کےحصول کےتقاضے تیز ی سے بڑھ رہےہیں، ٹیکنالوجی کا حصول ہی جدید علوم تک پہنچنے کا ذریعہ ہے اور مصنوعی ذہانت جیسے علوم سے ہم آہنگ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

فیصل ایئر بیس کراچی میں 35ویں ایئر وار کورس کی گریجویشن تقریب سے صدرمملکت عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومیں حادثاتی طورپر ترقی نہیں کرتیں اس کیلئے طویل جدوجہد لازم ہے۔ عزم اور جذبہ سے قومیں بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں گستاخانہ بیانات پر ہندو درزی قتل

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی علمبردارقومیں مہاجرین کےمعاملےمیں غیرسنجیدہ ہیں۔ مسلم اُمہ اخلاقی اقدارپر یقین رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت قومی ترقی کی سیڑھی ہے اور قوموں کی تعمیرمیں اداروں کا کردارکلیدی ہے۔ ترقی کےحصول میں انسانیت کا پہلو مقدم ہونا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کا ہر مسئلہ مشاورت سے طے ہوسکتاہے اور تعصب سے بالا تر ہوکر ترقی کی مناز ل طے کی جاسکتی ہیں۔ بلا رنگ و نسل کےامتیاز کےہمیں مظلوموں کی حمایت جاری رکھنی ہوگی۔

خیال رہے کہ تقریب کے دوران صدر مملکت نے گریجویٹ ہو نے والے افسران میں اسناد تقسیم کیں جن میں 70 افسران اوردوست ملکوں کے 18 افسران شامل تھے۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے، ضیا عباس شاہ

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج اور دوست ممالک کے 70 افسران فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے 35، آرمی کے 7 اور نیوی کے 10 افسران سمیت دوست ممالک کے 18 افسران بھی 35ویں ایئر وار کورس کا حصہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق دوست ممالک کے شرکاء کا تعلق بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیاء، ملائیشیاء سے ہے جبکہ اردن، یمن، سعودی عرب، مصر، نائجیریا، عراق سے افسران بھی کورس کا حصہ ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *