بھارت میں گستاخانہ بیانات پر ہندو درزی قتل

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں ہندو درزی کو قتل کردیا گیا۔

قتل کرنے والے دونوں افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہندو درزی کو گستاخانہ بیانات کے ردعمل میں قتل کیا گیا۔

دو افراد ہندو درزی کی دکان پرکپڑے سلوانے کے بہانے آئے اوراسے دکان سے باہر لے جا کر قتل کردیا۔ دونوں افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ حکام نے ہندو درزی کے قتل کو دہشتگردی کا واقعہ قراردے دیا۔

مزید پڑھیں: جولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھے گی، وزیراعظم شہباز شریف

ہندو درزی کے قتل کے بعد مشتعل مظاہرین نے مسلمانوں کیخلاف جلوس نکالے۔ ان کے گھروں اوردکانوں پرحملے کئے اورآگ لگا دی۔

اودے پورمیں کرفیو نافذ کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *