انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نےانٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نےانٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوئن مورگن نے ناقص کارکردگی کی وجہ سے کپتانی اور کرکٹ دونوں چھوڑ دی دیں، اوئن مورگن کی کپتانی میں انگلینڈ نے 126 ون ڈے کھیلے، 76 میں کامیابی ملی۔

اوئن مورگن نے انگلینڈ سے قبل آئرلینڈ کی طرف سے 23 ون ڈے کھیلے تھے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے 2019 میں مورگن کی کپتانی میں ورلڈ کپ بھی  جیتا تھا

مایہ ناز بلے باز اوئن مورگن نے ون ڈے کرکٹ کی ایک اننگز میں 17 چھکے لگانے کا بھی عالمی ریکارڈ بنا۔

واضح رہے کہ اوئن مورگن نے 248 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے7701 رنز بنائے جس میں 14 سینچریاں اور 47 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

انہوں نے انگلینڈ کے لئے 16 ٹیسٹ میچز میں 700 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں اور 3 نصف سینچریا بنائیں۔

مایہ ناز بلے باز نے 115 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے  اور 2458 رنز بنائے جس میں 14 نصف سینچریاں بنائیں ،جبکہ اوئن مورگن پی ایس ایل کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *