ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

ساہیوال میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

ساؤتھ انڈین فلم’ایکشن ہیرو بیجو’ سے شہرت پانے والے ملیالم اداکار  این ڈی پرساد نے مبینہ طور پر خود کو پھندا  لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این ڈی پرساد 25 جون کو کوچی کے قریب کالامسری میں اپنے گھر کے باہر ایک درخت سے لٹکے ہوئے پائےگئے۔

پرساد کے بیٹے نے باپ کو لٹکا ہوا دیکھ کر  پڑوسیوں کو  آگاہ کیا جس پر پڑوسیوں  نے  پولیس کو اطلاع دی۔

این ڈی پرساد نےکئی ملیالم  فلموں میں کام کیا تھا  لیکن فلم ‘ایکشن ہیرو بیجو  ‘ ان کی شہرت کی وجہ بنی۔

پولیس کے مطابق خاندانی مسائل نے پرساد کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا، وہ  گزشتہ کئی دنوں سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرساد پر منشیات کے استعمال کا الزام بھی تھا، 2021 میں محکمہ ایکسائز  نے پرساد کو منشیات رکھنےکے الزام میں گرفتار کیا تھا، اس کے علاوہ ان کے پاس سے مہلک ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔

 

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *