جیکب آباد، جیل میں قیدی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

جیکب آباد: ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

ذرائع کے مطابق قیدی وسیم میمن نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے، لاش ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کا سودی نظام کے خلاف صوتی پیغام

پولیس کا کہنا ہےکہ  قیدی وسیم میمن کا تعلق کراچی سے تھا  اور وہ 38 کلوچرس رکھنے کے الزام میں قید تھا۔

قیدی وسیم میمن کی مبینہ خودکشی کے معاملےکی سیکنڈ ایڈیشنل سول جج،  ڈی ایچ او اور سول سرجن تحقیقات کریں گے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *