بھارتی فوجی کی فائرنگ سے اپنے ہی ساتھی قتل

بھارتی فوجی اہلکار

پٹھان کوٹ: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں پیش آیا ہے، جہاں 22 سالہ اہلکار لوکیش نے رات گئے دو حوالداروں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تقریباً 8 روپے کا اضافہ

پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے والے نائیک رینک کے اہلکار نے بتایا کہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا جب تمام اہلکار سو رہے تھے۔

فائرنگ کی آواز سنتے ہی ہم جاگ گئے اور جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں گوری شانکر اور حوالدار سوریا کانٹ زخمی حالت میں پڑے تھے، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *