کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال خوفناک حد تک بڑھ گئی

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال خوفناک حد تک بڑھ گئی

کراچی شدید گرمی لپیٹ میں ہے اور ایسے میں شہر قائد میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال میں بھی شدید اضافہ ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 2 گھنٹے بعد ڈیڑھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے.

کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا جواز بناکر شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی ۔لانڈھی ۔ملیر۔گلشن معمار۔گلستان جوہر ۔لیاقت آباد۔نیو کراچی ۔نارتھ کراچی پی آئی بی کلونی ۔بلدیہ ٹاون ۔اورنگی ٹاون کے علاقے بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب گلشن اقبال ۔ڈیفنس۔نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *