ایتھوپیا نے سوڈان پر حملہ کرکے 7 فوجیوں کو ہلاک کر دیا

ایتھوپیا کی فوج نے سوڈانی فوجیوں پر حملہ کرکے 7 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

سوڈان کی مسلح افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل نبیل عبداللہ نے ایتھوپیا کی فوج پر الزام عائد کیا کہ اس نے سات سوڈانی فوجیوں اورایک زیر حراست شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کے بعد مقتولین کواپنے شہریوں کے سامنے پیش کیا۔

سوڈانی فوج کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھوپیا کا رویہ تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں: کیا بینکوں سے رقم نکلوانا کافی ہے؟

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ غدارانہ طرز عمل ناقابل قبول ہوگا اور اس رویے کا جواب دیا جائے گا۔

حالیہ برسوں میں سوڈان اور ایتھوپیا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ ٹاگرائے کے علاقے، شمالی ایتھوپیا، اور ایتھوپیا کی جانب سے نیل پر ایک بڑے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تعمیر بتائی جاتی ہے۔

سوڈان اور پڑوسی ملک ایتھوپیا کےدرمیان ہوالی سرحدی جھڑپوں میں ہزاروں افراد نقل مکان پرمجبور ہوئے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *