بل فائٹ کے دوران اسٹیڈیم میں حادثہ 6 جانیں لے گیا

بل فائٹ کے دوران اسٹیڈیم میں حادثہ 6 جانیں لے گیا

کولمبیا: بل فائٹ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بڑا حادثہ 6 جانیں لے گیا۔ جبکہ سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بل فائٹنگ جاری تھی کہ اچانک اسٹیڈیم میں لگے کچھ اسٹینڈ گرگئے تماشائی گھبرا کر جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے نظر آئے۔

اسٹینڈ گرنے کے نتیجے میں ہونے والے بھگدڑ اور افراتفری کے باعث چھ افراد ہلاک ہوگئے حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 200 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جس میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اسٹینڈز کے گرنے کی وجہ کیا ہے، معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں تھیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بل فائٹنگ ایک نہایت خطرناک کھیل ہے، جس میں آئے روز ہلاکتوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں جبکہ بیل کی ٹکر سے لوگوں کی ہڈیاں ٹوٹنا عام سی بات ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *