سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

سندھ۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

کراچی (سید ثاقب شاہ) سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ سندھ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے چودہ کے چودہ اضلاع میں الیکشن جیت لیا۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک کل 354 میں سے 316 نشستوں کے نتائج سامنے آچکے، جن میں سے پیپلز پارٹی نے 247 نشستیں جیت لیں۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے 23 نشستیں جیتی ہیں، جبکہ اب تک 23 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو چکے ہیں۔

تحریکِ انصاف صرف 14 نشستوں پر کامیاب ہوسکی۔ کُل بائیس میونسپل کمیٹیوں میں سے بیس پر پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے، جی ڈی اے صرف ایک میونسپل کمیٹی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ جبکہ سانگھڑ میونسپل کمیٹی میں پی پی اور جی ڈی اے دونوں چھ چھ نشستیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔

میرپور خاص میں ایم کیو ایم 65 میں سے صرف چار جب کہ پیپلز پارٹی 53 نشستیں حاصل کر چکی ہے۔ اس سے پہلے کراچی میں بلدیہ اور لانڈھی میں تمام پارٹیوں کا ووٹ بینک گرا اور پیپلز پارٹی کی ایوریج بہتر ہوئی تھی۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *