رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار

رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کو جمعے کے روز اپنی نئی فلم ’شمشیرا‘ کے ٹریلر لاؤنچ کی تقریب میں شرکت کے لیے آتے ہوئے راستے میں حادثے کا سامنا کرنا پڑا تاہم اداکار بالکل محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔

رنبیر کپور اپنی آنے والی فلم شمشیرا کے ٹریلر لاؤنچ ایونٹ میں دیر سے پہنچے تاہم بعد ازاں انہوں نے اس بارے میں کھل کر بتایا کہ اصل میں ان کی آمد میں تاخیر کی وجہ کیا تھی۔

رنبیر نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آتے ہوئے راستے میں ایک چھوٹا سا حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر نے بتایا کہ فلم کے ٹریلرلاؤنچ کی تقریب ایک نجی مال میں منعقد ہورہی تھی، میں اور میرا ڈرائیور کسی اور مال کی پارکنگ میں پہنچ گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا تو ہمیں محسوس ہوا کہ ہم غلط آگئے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *