سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے سے 121400 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ  7 ڈالر کم ہوکر 1824ڈالر فی اونس ہے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *