کراچی، پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کر لیا گیا

کراچی کے جناح اسپتال میں چور پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کرکے لے گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔

کراچی: پولیس کے مطابق پولیس اہلکار جناح اسپتال کے بیت الخلا میں اسلحہ بھول گیا تھا، اہلکار واپس اسلحہ لینے بیت الخلا گیا تو اسلحہ موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی، پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کر لیا گیا

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں چوکیدار اور سکیورٹی گارڈز سے معلومات کی گئی،سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے اسلحہ چور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ ملزم بلدیہ ٹاؤن کے تھانہ سے پولیس اہلکار کا اسلحہ چوری کر کے فرار ہوگیا تھا۔ سعید آباد میں ون فائیو کی جانب سے ملزم بہار علی کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ، نئے کپڑے نہ دلانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

تھانے میں ڈیوٹی افسر نے ملزم بہار علی کو اسلحہ سیکشن میں بٹھا دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی ملزم دو سرکاری پستول لے کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *