گوجرانوالہ، نئے کپڑے نہ دلانے پر بیٹے نے ماں کو قتل کردیا

رشتے سے انکار پر باپ قتل

گوجرانوالہ میں پتھر دل بیٹے نے ماں کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا، بہن بچانے آئی تو اسے بھی زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالا کے علاقے گرجاکھ میں پیش آیا، مقتولہ خاتون پروین اختر کا شوہر وفات پا چکا ہے،خاتون محنت مزدوری سے اپنا گھرچلاتی تھی ،ملزم علی حیدرکام کاج کرنے کے بجائے والدہ سے پیسے لے کر گزارہ کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں اولمپیئن طلحہ طالب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ماں سے نئے کپڑے خرید کر دلانے کا تقاضا کیا تھا، والدہ نے کہا کہ اس کے پاس پیسے نہیں، جس پر ملزم طیش میں آ گیا اور والدہ کو ڈنڈے مار کر قتل کر دیا جبکہ بہن کے چھڑوانے پر اس کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *