ٹینس اسٹار مہک کی ثانیہ مرزا سے پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ کی اپیل

پاکستان کی ویمن ٹینس اسٹار مہک کھوکھر نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے قومی ویمنز ٹیم کی کوچنگ کی اپیل کی ہے۔

پاکستان کی ٹاپ ٹینس کھلاڑیوں میں شامل مہک کھوکھر نے بتایا کہ پاکستان کے فیڈ کپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس آنے والے ہیں اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اکثر پاکستان آتی رہتی ہیں۔

انہوں نے ثانیہ مرزا سے اپیل کی کہ وہ جب پاکستان آئیں تو وہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں اور انہیں ٹریننگ دیں تاکہ ہماری کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے سیکھنے کو ملے۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک سے بھی اپیل کی کہ وہ بھابھی کو کہیں پاکستان آئیں اور ہماری ویمن ٹینس کھلاڑیوں کا کھیل نکھارنے میں مدد کریں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *